سعودی عرب اور یو اے ای کورونا سے محفوظ بیس ممالک میں شامل

    سعودی عرب اور یو اے ای کورونا سے محفوظ بیس ممالک میں شامل

  

ہانگ کانگ سٹی(این این آئی)دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے تناظر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو دنیا کے محفوظ ترین بیس ممالک میں شامل قرار دیا گیا ہے۔ہانگ کانگ میں قائم ڈیپ نالج گروپ نے کووِڈ19کے تحفظ جائزے میں یو اے ای کو گیارھویں نمبر پر شمار کیا ہے اور سعودی عرب سترھویں نمبر پر رہا ہے۔دونوں ممالک کیٹگری ون میں شامل کیے گئے ہیں۔اس زمرے میں علاقائی تحفظ اور اقدامات کی بنا پر دنیا کے 20ممالک شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس گروپ کی یہ رپورٹ 250 صفحات پر محیط ہے اور اس میں 130 پیرا میٹرز یا پیمانے دیے گئے ہیں اور ان کی بنیاد پر دنیا کے ملکوں کے کورونا وبا سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی جانچ کی گئی ہے ان کے مطابق دنیا کے200 ممالک میں سوئٹزر لینڈ، جرمنی، اسرائیل، سنگاپور اور جاپان بالترتیب پہلے پانچ محفوظ ممالک قرار پائے ہیں۔سعودی عرب کو علاقائی استحکام کے ا عشاریے میں پہلے نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔سعودی عرب کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی تیاری کے انڈیکس میں ساتویں نمبر پر رہا ہے۔سعودی عرب مانیٹرنگ اور کورونا کا سراغ لگانے کے اعشاریے میں انیسویں نمبر پر رہا ہے۔یو اے ای کووِڈ-19 کے کیسوں کی مانیٹرنگ اورسراغ لگانے کے ا عشاریے میں سنگاپور اور اسرائیل کے بعد تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ہنگامی تیاریوں میں وہ چین کے بعد دوسرے نمبر پر رہا ہے۔یو اے ای نے اب تک کورونا وائرس کے تیس لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے ہیں اور یہ فی کس سکریننگ کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

محفوظ ممالک

مزید :

صفحہ آخر -