پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، شہریار آفریدی

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، شہریار آفریدی

  

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔جنہوں نے شاٹ کھیلا وہ یہ بھی دیکھیں کہ اگلے 11 کھلاڑی ا بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم کو ہر بات میں قصور وار ٹھہرانا افسوس ناک ہے۔ عمران خان حق کا نام ہے جو مافیا کے خلاف سرگرم ہیں۔فواد چودھری نے اسد عمر اور جہانگیر ترین سے متعلق جو بات کی اب وہ خود ہی بتا سکتے ہیں۔منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور وزیراعظم نے کہاہے کہ میں غریب کا احساس کرنے کی بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کی خدمت کاحلف لیا ہے۔ پی ٹی آئی ارکان آپس میں خاندان کی طرح ہیں اور اختلاف رائے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم پارٹی قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

شہریار آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -