لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام: نیویار ک ٹائمز

لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام: نیویار ک ٹائمز

  

نیویارک(آئی این پی)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارت میں کورونا کیسز اور صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق لاک ڈاؤ ن بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا ہے، بھارت کا صحت کا نظام کورونا کے تلے دب کرر ہ گیا۔نیویارک ٹائمز نے بھارتی معیشت اور بیروزگاری میں اضافے کی بھی بات کی۔بین الاقوامی اخبار کے مطابق مریض دہائی دیتے رہے مگرہسپتالوں نے نو لفٹ کی روش رکھی جس کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھ، راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد13 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب غیرملکی سفارت خانوں نے بھی بھارتی ہسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے،غیر ملکی سفارت خانہ کے مطابق دیگر امراض کے مریضوں کو بھی اسپتالوں میں داخلہ نہیں مل رہا۔100 ملین افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔بھارت کی شہری حاملہ خاتون نیلم کماری کو 15 گھنٹے میں 8 ہسپتالوں نے داخل نہ کیا جس کے نتیجے میں 15 گھنٹے بعد نیلم کماری اور اس کے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔نیلم کماری ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت کی وجہ سے جان سے گئی۔نیویارک ٹائمز نے لکھاکہ نیلم کماری جیسی کتنی خواتین کشمیر اور حیدر آباد میں مررہی ہیں۔

نیویارک ٹائمز

مزید :

صفحہ آخر -