اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے والا گروہ گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پنجاب کی رہائشی سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی گاڑی چھینے والے گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جنہوں نے بتدائی تفتیش کے دوران گاڑی چھیننے کے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ملک طارق محمد ولد ملک فتح دین سکنہ لاہور پنجاب نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس سے اسلحہ کی نوک پر ملزمان نے گاڑی چھین لی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے گاڑی چھیننے کے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے سیکشن لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دیا جس کے دوران گاڑی چھیننے میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان کامران اور عرفان پسران حاجی خان سکنہ جمرود کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسروقہ گاڑی بھی برآمد کرلیا، گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے