مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری

مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری،تھانہ سٹی، کاٹلنگ اور تخت بھائی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، ایک مجرم اشتہاری اوربین الاضلاعی منشیات سمگلر سمیت 06منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے آئس اور چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کا منشیات کے خلاف جاری کردہ خصوصی مہم کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں تھانہ سٹی، کاٹلنگ اور تھانہ تخت بھائی پولیس نے ایس ایچ اوز کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری زرخان سکنہ غریب آباد سمیت 06منشیات فروشان محمد خان، نعیم، خیر البصور سجاد الحق اور محمد آیاز سمیت بین الاضلاعی منشیات سمگلر ذیشان سکنہ یکہ توت پشاورکو گرفتار کر لیا، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 6620گرام چرس، 285گرام آئس، 34لیٹر شراب، ایک عدد رائفل اور ایک عدد پستول9MMمعہ 47عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹس کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -