پنجاب بورڈ ز کے میٹرک نتائج کا اعلان ستمبر سے پہلے کردیا جائیگا،یاسر ہمایوں

پنجاب بورڈ ز کے میٹرک نتائج کا اعلان ستمبر سے پہلے کردیا جائیگا،یاسر ہمایوں

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر برائے ہائر ایجو کیشن را جہ یا سر ہمایوں نے کہا ہے پنجاب بورڈز کے میٹرک کے نتائج کا علان ستمبر سے پہلے کر دیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں راجہ یاسر ہمایوں نے بتایاکہ پر چوں کی مارکنگ دوبارہ شروع کر نے کیلئے سفارش کیبنٹ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے جو کہ کو رونا وبا کی وجہ سے روک دی گئی تھی اور امید ہے کہ منظو ری کے بعد رواں ہفتے مارکنگ شروع کر دی جائے گی اور 90 دنوں کے اندر نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پریکٹیکلز نہیں ہونگے اور تمام طالب علموں کو 50 فیصد نمبرز دے دیئے جائیں گے جبکہ با قی 50 فیصدنمبرز گریڈز کے تنا سب سے دیئے جائیں گے۔تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان غیر معمولی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے داخلوں کے ٹائم فریم میں توسیع کریں۔

یاسر ہمایوں

مزید :

صفحہ آخر -