متاثرین کو پیکج نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر خیبر طلب
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے ضلع خیبر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران اپریشن سے متاثر ہونے والے گھروں کے مالکان کو پیکج نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر خیبر اور ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے کو اج طلب کرلیا کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار کے وکیل اسدخان محمد زئی نے عدالت کو بتایا کہ 2008 کے آپریشن میں گھر متاثر ہوئے ابھی تک پیکج نہیں ملا ان لوگوں نے پیکج کے لئے تمام دروازوں پر دستک دی لیکن اج تک انہیں کوئی جواب نہیں ملا اور نہ ہی ان متاثرین کو پیکج دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اپریشن کے دوران جن لوگوں کے گھر متاثر ہونگے انہیں پیکج دیا جائے گا جس پر جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ ان کے گھر متاثر ہوئے ہیں، ڈیپارٹمنٹ کیا کررہے ہیں 2008 میں گھر متاثر ہوئے ابھی تک ان کو پیکج کیو ں نہیں ملا۔۔۔؟ ڈیپارٹمنٹ ایک دوسرے پر بوجھ ڈال کررہے، کوئی زمہ داری قبول نہیں کرتا فاضل بینچ نے ڈپٹی کمشنر، تحصیل دار خیبر اور پی ڈی ایم اے حکام کو اج طلب کرہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی