ملک بھر میں 74.21 لاکھ ایکڑ پر ٹڈی دل آپریشن کیا جاچکا، این ایل سی سی
اسلام آباد (این این آئی)انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک بھر میں 74.21 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جاچکا ہے، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق 39 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 986 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ملک بھر میں 58.8 کروڑ ایکڑ پر سروے کیا جا چکا ہے، این ایل سی سی نے مزید بتایا کہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 244753 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ تین اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر1621 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 88671 ایکڑ پر سروے کیا گیا، چار اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1700 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ این ایل سی سی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 215253 ایکڑ پر سروے کیا گیا، پانچ اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1485 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 299440 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 27 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 7660 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز سے ضلع زیارت میں تقریباً 200 ہیکٹر پر اسپرے کیا گیا۔
این ایل سی سی