تحریک انصاف جمہوری جماعت کوئی دھڑے بندی نہیں، علی زیدی

تحریک انصاف جمہوری جماعت کوئی دھڑے بندی نہیں، علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے کوئی دھڑے بندی نہیں، ایک ہی دھڑا ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ گزشتہ حکومتوں میں بادشاہت والی جمہوریت ہوتی تھی کوئی بادشاہ سلامت کے سامنے کھڑا ہو کر بول نہیں سکتا تھا۔ فواد چوہدری کا اپنا نقطہ نظر ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ لیکن میڈیا پر آ کر ایسی متنازعہ باتیں نہیں کرنی چاہییں، کورکمیٹی مناسب فورم ہے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے لیکن پارٹی میں اختلافات کا میڈیا پر ذکر نہیں کرنا چاہیے۔ فواد چوہدری کو میٖڈیا پر متنازعہ گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔ علی زیدی نے کہا کہ کابینہ میں لڑائی نہیں ہوئی ایسی کوئی خبر چلی ہے تو میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کسی کا ہاتھ پکڑ کر دوسرے کمرے میں لے کر نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ علی زیدی نے کہا کہ غریبوں کی مدد کے احساس پروگرام کی ساری دنیا تعریف کر رہی ہے۔ پارٹی میں اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کے لئے کورکمیٹی کا فورم موجود ہے وہاں معاملہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے والی حکومتوں کے دور میں ملک میں بادشاہت والی جمہوریت تھی اور بادشاہ کے سامنے کوئی کھڑا ہو کر بول نہیں سکتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی نہیں ہے تحریک انصاف کا ایک ہی دھڑا ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ایس ای سی پی قوانین میں من پسند ترامیم کا آرڈیننس کچھ لوگوں نے ملی بھگت سے پاس کروایا۔ وفاقی کا بینہ نے اس کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر خلاف قانون چیزیں نظر آئیں تو آرڈیننس کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس نہیں کروایا جا ئے گا۔
علی زیدی

مزید :

صفحہ آخر -