پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت پردہ باغ کی دیواریں مسمار

پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت پردہ باغ کی دیواریں مسمار

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور ہا ئیکورٹ کے احکامات سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں اورڈپٹی کمشنر پشاورمحمدعلی اصغر کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹاؤن ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے پردہ باغ کو شالیمار گارڈ ن میں شامل کرتے ہوئے پشاور پردہ باغ کی دیواریں مسمار کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہا ئیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاورمحمدعلی اصغر' سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ون سلیم خان ' اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان' ٹی او آر ٹاؤن ون ریاض اعوان ' اے ٹی او آر ایازدرانی اور چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ کے ہمراہ پردہ باغ کی اراضی کی عمارت کو گراکر شالیمار گارڈ ن میں شامل کردیا گیا ہے اس موقع پر ٹاؤن ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے کہاکہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنر پشاور کا ساتھ دینے پر انکے مشکورہیں اور انکی زیر سرپرستی اور کاوشوں کی بدولت کارروائی بروقت عمل میں لائی گئیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی انکا تعاون حاصل رہیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -