بلوچستان میں اقتدار حکومت کے ہاتھ سے پھسلنے لگا، سیاسی جوڑ توڑ تیز

بلوچستان میں اقتدار حکومت کے ہاتھ سے پھسلنے لگا، سیاسی جوڑ توڑ تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)بلوچستان میں تبدیلی کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں، جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنما و سینیٹر عبد الغفور حیدری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال جبکہ اسلام آباد میں جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کی وارننگ دے دی ہے۔ایک ہفتے میں معاملات طے نہ ہوئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دوں گا۔شاہ زین بگٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ حکومت کو ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دے دیا ہے،اگر حکومت نے ایک ہفتہ میں مطالبات تسلیم نہ کئے تو آئندہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
سیاسی را

مزید :

صفحہ آخر -