وزارت مذہبی امور کا سرکاری حج سکیم میں کامیاب ہونیوالوں کی رقم واپسی کیلئے گرین سگنل

  وزارت مذہبی امور کا سرکاری حج سکیم میں کامیاب ہونیوالوں کی رقم واپسی کیلئے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی عرب کی طرف سے حج مقامی افراد تک محدود کرنے کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالوں کی پوری رقوم کی واپسی کا گرین سگنل دے دیا۔ سرکاری حج سکیم کے عازمین کے جمع شدہ 100ارب روپوں پر بنکوں کی نظر، بنک سرکاری حج سکیم کے کامیاب حج درخواست گزاروں کو انہی پیسوں میں اگلے سال حج کرانے کے خواہش مندتاکہ 100ارب ایک سال تک استعمال کیے جا سکیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری پوری رقم فوری واپس کرنے کے حق میں، ایک لاکھ 5ہزار عازمین کی پوری رقوم واپس کر دی جائے گی، اگلے سال حج 2020ء والے کامیاب امید وار اگر دوبارہ 2021ء کے لیے درخواست دیں گے تو انہیں بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دینے کی تجویز ہے ذرائع وزارت مذہبی امور، کو پتہ چلا ہے سعودی حکومت کی طرف سے سرکاری اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور نے سنجیدگی سے سرکاری حج سکیم کے عازمین کی رقوم کی واپسی کی تیاری کر لی ہے۔ وفاقی مذہبی امور اس کے لیے وزیر اعظم سے زبانی منظوری لیں یا سمری کابینہ میں منظوری کے لیے جائے گی۔ اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے حج 2020ء کے پیسوں میں حج 2021ء کروانے کی تجویز سعودی حکومت کی طر ف سے VATٹیکس 10فیصد بڑھانے کے بعد واپسی لے لئی گئی ہے حاجیوں کی رقم ایک سال بنکوں کے پاس رہتی ہے تو تاثر ملتا ہے۔ وزارت 100ارب کا سود کھاتی ہے حالانکہ اس کا فائدہ صرف بنکوں کو ہو گا اس لیے ساری رقوم واپس کرنے کے لیے بنکوں کو ہدایات جاری کرنے کی تیاریاں ہیں۔

رقم واپسی

مزید :

صفحہ آخر -