آن لائن بزنس سہولیات کی عدم فراہمی، حکومت سے جواب طلب

آن لائن بزنس سہولیات کی عدم فراہمی، حکومت سے جواب طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن کاروباری سہولیات کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے شہری جنید حمید کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے جبکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کامرس منسٹری کو بھی دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مفاد عامہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کئے۔ درخواست گزارت کی جانب سے بیرسٹر فادر بخش عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزارنے کہاکہ دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ٹریڈنگ ویب سائیٹ پر پاکستانی شہریوں کی رجسٹریشن بند ہے، انہوں نے کہاکہ ایمازون اور پے پال جیسی کمپنیوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ادائیگیوں کے لائحہ عمل پر اعتراض ہے۔

جواب طلب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -