مسلم دنیا کے چیلنجوں کا حل بیرونی انحصار کی بجائے اتحاد ہے،شیریں مزاری
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے چیلنجوں کا حل بیرونی انحصار کی بجائے اتحاد ہے،ہمیں متحد ہو کر کشمیر اور فلسطین جیسے مسئلوں پر ایک متحدہ موقف اپنانا ہوگا۔منگل کو کا انسٹیٹو یٹ آف پالیسی سٹڈی کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم دنیا کے چیلنجوں کا حل بیرونی انحصار کی بجائے اتحاد ہے، ہمیں متحد ہو کر کشمیر اور فلسطین جیسے مسئلوں پر ایک متحدہ موقف اپنانا ہوگا تاکہ پوری دنیا مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو سنجیدگی سے لے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم امہ ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے اور ان کا احترام کیا جائے۔سیمینارکے دیگر شرکا میں برٹش ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذ یر، برٹش پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود، ترکی کے وزیراعظم کے انسانی حقوق کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن ڈاکٹر ہامت عر سوئے، مصر کی نیشنل کونسٹیٹوشن کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر کمال ہلباوی، پروفیسر ڈاکٹر ہالیل ٹوکر استنبول یونیورسٹی ترکی، پروفیسر ڈاکٹر فرحان مجاہد چک قطر یونیورسٹی سے شامل ہیں۔
شیریں مزاری