وفاقی حکومت کا 2000سے زائد بلوچستان کے محنت کشوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا 2000سے زائد بلوچستان کے محنت کشوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 2000 سے زائد محنت کشوں کو فوری وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے خصوصی فلائٹ آپریشن کے انتظامات کر لئے،ائیر عریبیہ کی خصوصی پرواز پاکستانی محنت کشوں کو لے کر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے گی،وزارت خارجہ اور سفارتخانے کے تمام عملے کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے زلفی بخاری سے بلوچستان کے پھنسے ہوئے مزدوروں کی جلد واپسی کی درخواست کی تھی،زلفی بخاری نے ذاتی کوششوں سے بروقت اقدامات مکمل کر لئے،معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو جوابی خط لکھ دیا۔ زلفی بخاری نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی محفوظ واپسی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے،آپ کی خصوصی درخواست پر بلوچستان کے 2000 پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،پاکستانی محنت کشوں کی واپسی کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں،آخری پاکستانی کی واپسی تک با تعطل آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

محنت کشوں کی واپسی

مزید :

صفحہ آخر -