ڈیرہ،آئل ٹینکر کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل زخمی

  ڈیرہ،آئل ٹینکر کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)قریشی موڑ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل کو ٹکر مار کر زخمی کردیا،زخمی پولیس کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ پولیس چیک پوسٹ پر تعینات کانسٹیبل محمد ایوب ولد صوبیدار سکنہ نائیویلہ کسی کام کے سلسلے میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار آئل ٹینکر نمبرGLT-8517 نے اسے ٹکر مار کر زخمی کردیا۔ زخمی پولیس کانسٹیبل کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈیرہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے تشویشناک حالت کے باعث ملتان ریفر کردیا گیا۔ تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل عمران گنڈہ پور کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم آئل ٹینکر ڈرائیور کیخلاف درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -