پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے چودہ ہزار ڈاکٹرز کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کر دیے

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے چودہ ہزار ڈاکٹرز کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس ...

  

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے چودہ ہزار ڈاکٹرز کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کر دئیے۔ رجسٹرار پی ایم ڈی سی برگیڈیئر ڈاکٹر حفیظ الدین صدیقی نے کہاکہ کونسل کورونا کے باوجود بیک لاگ ختم کرنے پر کام کر رہی ہے، ابتک 281نئے کیسز آئے جو نمٹا دئیے گئے۔ رجسٹرار کے مطابق کونسل کو فیکلٹی رجسٹریشن کے 233 نئے کیسز موصول ہوئے، ان میں سے 193 کیسز نمٹا دیے گئے، 209 کیسز اعتراض لگا کر دوبارہ ڈاکٹرز کے پاس بھیج دئیے،چار ہزار لوکل اور بین الاقوامی ڈاکٹرز کی رجسٹریشن ہنگامی بنیادوں پر کر دی ہے۔

پاکستان میڈیکل

مزید :

صفحہ آخر -