ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس نے ایک اور جان لے لی

ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس نے ایک اور جان لے لی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس نے ایک اور جان لے لی، تین دن سے مفتی محمودمیموریل ٹیچنگ ہسپتال آئیسولیشن وارڈ میں داخل باران آباد کا رہائشی مقبول حسین بیماری سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جا ملا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گرڈ روڈ باران آباد کے رہائشی مقبول حسین کو تین روز قبل کورونا وائرس کی علامات کے باعث مفتی محمودمیموریل ٹیچنگ ہسپتال آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا،جہاں وہ تین دن تک زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملا جس کی تدفین آبائی قبرستان میں کورونا وائرس ایس او پیز کے مطابق کردی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -