سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر ایک روپیہ سات پیسے مہنگا، سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر ایک روپیہ سات پیسے مہنگا، سونے کی قیمت کا نیا ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 34052.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 64.56 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 40ارب 99کروڑ72لاکھ روپے بڑھ گئی۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی،تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 314.69پوائنٹس کے اضافے سے34052.61پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 160.42پوائنٹس کے اضافے سے14777.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 154.84پوائنٹس کے اضافے سے24401.25پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 364کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ97میں کمی اور32میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب20ارب7کروڑ86لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب61ارب7کروڑ58لاکھ روپے ہو گیا۔منگل کو16کروڑ6لاکھ30ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو پیر کے مقابلے میں 65لاکھ9ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت27.27روپے کے اضافے سے 390.87روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت22.60روپے کے اضافے سے1263.93روپے ہو گئی جبکہ90روپے کے کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت7ہزارروپے اورفلپ موریس کے حصص80روپے کی کمی سے 1800روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان، یونٹی فوڈز،میپل لیف، پاک الیکٹران،پاک ریفائنری،ہیسکول پٹرول،غنی گلوبل،بل گلاس،جہانگیر صدیقی اور آدم جی انشورنس کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو دباوٗ کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں امریکی کی قیمت میں ایک روپیہ سات پیسے اضافہ ہو گیا اور ڈالر 167.80روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے اور یورو کی قدر میں بھی1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ گیا۔سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر بھی20پیسے بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید90پیسے کے اضافے سے166.60روپے سے بڑھ کر167.50روپے اور قیمت فروخت166.90روپے سے بڑھ کر167.80روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سے166.50روپے سے بڑھ کر167.30روپے اور قیمت فروخت167روپے سے بڑھ کر167.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے184روپے سے بڑھ کر185.50روپے اور قیمت فروخت186روپے سے بڑھ کر187.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید204روپے سے بڑھ کر206روپے اور قیمت فروخت 206روپے سے بڑھ کر208روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے سے بڑھ کر44روپے اور قیمت فروخت44.30روپے سے بڑھ کر44.50روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.80روپے سے بڑھ کر45روپے اورقیمت فروخت45.30روپے سے بڑھ کر45.50روپے ہوگئی۔سونے کی فی تولہ قیمت1100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 3100روپے نئی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے طابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں 9ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1757ڈالر ہو گئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1100روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 3100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 88ہزار391روپے ہو گئی جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -