ڈیر ہ،سرکاری گیس چرانے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈیر ہ،سرکاری گیس چرانے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)محکمہ سوئی گیس حکام کی مین لائن سے غیر قانونی طور پرگیس چوری کرنیوالے کیخلاف کارروائی، گیس چوری کرنیوالا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ سوئی گیس کے ریجنل آفیسر وقاص رستم کی ہدایات پرمحکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کے ممبر جان محمد کی سربراہی میں PLAرشیداللہ، سینئر ایسوسی ایٹ انجینئر طارق خان، پلمبر پائپ فٹر عادل انجم،پلمبر فٹر عنایت اللہ اور سپر وائزر زاہد احمد اور ڈیرہ ٹان پولیس نے تھانہ ڈیرہ ٹان کی حدود ظفر آباد کالونی میں ڈائریکٹ کنکشن کی اطلاع پر پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محمد ابراہیم کے گھر پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران محمد ابراہیم کے گھر پر ڈائریکٹ کنکشن پایا گیا جو کہ مین سپلائی لائن سے غیر قانونی طور پرسوئی گیس چوری کر رہا تھا۔ محکمہ سوئی گیس حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشن کاٹ کر ملزم محمد ابراہیم ولد اللہ بخش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے خلاف دفعہ 462-cکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل آفیسر وقاص رستم نے کہا کہ گیس چور ملک وقو م کے دشمن ہیں ان کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس چوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاسب کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -