میر افضل نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مقرر

میر افضل نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مقرر

  

اسلام آباد /گلگت(این این آئی)میر افضل نگراں وزیر اعلی گلگت بلتستان مقرر کر دئے گئے۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میر افضل نگراں وزیر اعلی گلگت بلتستان مقرر کئے گئے ہیں،چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے سبکدوش ہونے والے وزیراعلی، اپوزیشن لیڈر اور وفاقی وزیر امور کشمیر سے مشاورت کے بعد منظوری دی،میر افضل سابق ڈپٹی انسپکٹر آف جنرل آف پولیس گلگت بلتستان رہے چکے ہیں،ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے بونجی سے ہیں،یاد رہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اوراپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلی کیلئے تیرہ،تیرہ ناموں کی لسٹ وزارت امور کشمیر کو ارسال کی تھیں،گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24جون کو پوری ہو رہی ہے

میر افضل

مزید :

صفحہ آخر -