محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا

محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی سیکرٹری خوراک نثار احمد ڈائریکٹر محمد زبیر احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انگور شاہ اور فوڈ انسپکٹر محسن نثار نے ورسک روڈ اور چارسدہ روڈ سے گرانفروشی کے مرتکب 13 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش دودھ و دہی فروش جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے جبکہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے فیلڈ افسران کارروائیوں کو جاری رکھے اور گرانفروشوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش میسر ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -