پشاور اور مضافات میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ شہری مشتعل

پشاور اور مضافات میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ شہری مشتعل

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورکے نواحی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ کے مکین سڑکوں پرنکل آئے اورصوبائی حکومت،واپڈاحکام،اورمنتخب عوامی نمائندوں کیخلاف زبردست احتجاج کیاگزشتہ روز بازیدخیل، احمدخیل،مروزئی،گگہ ولہ اوراس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے کوہاٹ روڈسیفن چوک پراحتجاج کیااورروڈکے دونوں اطراف ٹائرجلاکرانہیں ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیاگیامظاہرے میں مذکورہ علاقوں کے مکینوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اورحکومت اورواپڈاحکام کیخلاف نعرے بازی کی مظاہرین کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اورسابق ضلع کونسل ممبررحم دلنوازخان اوردیگرکررہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مذکورہ علاقوں میں پچھلے 72گھنٹوں سے بجلی مکمل طورپرغائب ہے جسکی وجہ سے گرمی کے اس شدیدموسم میں بچوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں کابھی جینامحال ہوگیاہے اوریہ کہ بجلی کی بندش کے باعث مذکورہ علاقوں میں پانی کی شدیدقلت پیداہوگئی ہے اورمساجدمیں بھی پانی ناپیدہونے کی وجہ سے نمازیوں کودشواری کاسامناکرناپڑرہاہے اورعلاقہ کی مساجدسے اذان کے بعدنمازیوں کوگھروں سے وضوکرکے آنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں انکامزیدکہناتھاکہ بازیدخیل،احمدخیل،مروزئی اورگگہ ولہ سے منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کوبے یارومددگارچھوڑدیاہے اورعلاقہ کے مسائل کوحل کرنے کی بجائے محض جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں جس سے عوام عاجزآچکے ہیں انہوں نے خبردارکیاکہ اگرمذکورہ علاقوں میں بجلی کی مکمل فراہمی کویقینی نہیں بنایاگیاتووہ اپڈامین دفترکے سامنے احتجاجی دھرنادینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -