لائیو سٹاف پراجیکٹ ملازمین کا بحالی اور مستقلی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

لائیو سٹاف پراجیکٹ ملازمین کا بحالی اور مستقلی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) لائیو سٹاک پراجیکٹ ملازمین نے بحالی اور مستقلی کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق مین مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت وقاص خان اور دیگر ملازمین نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ پراجیکٹ ملازمین کو بر طرف کے حکومت نے ملازمین کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھینا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا ملازمین کی طرح لائیو سٹاک کے پراجیکٹ ملازمین کو بھی فوری بحال کیا جائے اور مستقلی کے احکامات جاری کیے جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -