شیر گڑھ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 جاں بحق

شیر گڑھ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 جاں بحق

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق شیرگڑھ پولیس نے مدعیان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی پہلے واقعے میں افتخار ولد محمد اسرار سکنہ مدینہ کالونی جلالہ نے شیرگڑھ پولیس کو اپنے رپورٹ میں بتایا کہ21جون کو ہمارے اورمحمد دیار خان ولد تازہ گل سکنہ مدینہ کالونی جلالہ کے درمیان رشتے کے تنازعے پر زبانی تکرار ہوئی جن کو راضی کرنے کی خاطر میں اپنے والد محمد اسرار،چچامحمد انور خان اور دیگر مشران کے ہمراہ جب ہم جائے وقوعے پر پہنچے تو وہاں پر ملزمان مسمیان دیار خان ولد تازہ گل،محمد اقرار ولد دیار خان اورعجب خان،مومن پسران گلا ساکنان مدینہ کالونی جلالہ پہلے سے مسلح کھڑے تھے جنہوں نے ہمیں دیکھتے ہی ہم پر بہ ارادہ قتل فائرنگ شروع کی فائرنگ سے میرے والد محمد اسرار شدید زخمی ہوگئے جبکہ ہم بال بال بچ گئے جنہیں ہم علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے شیرگڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل واقدا م قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی دوسرے واقعے میں شاہ نواز ولد دلاور خان سکنہ ڈوڈ باء اپر دیر نے شیر گڑھ پولیس کو اپنے رپورٹ میں بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ(ک) کی شادی تقریباَ ایک سال پہلے مسمی شہزاد ولد فتح الرحمن سکنہ نور محمد بانڈہ شیرگڑھ کے ساتھ ہوئی تھی جس کا ایک نو مولود بیٹا بھی ہے گذشتہ روز مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے اور انہیں خفیہ طور پر دفنانے کی کوشش کر رہا ہے جب میں آکر دیکھا تو میری بیٹی کی قتل شدہ لاش کفن میں پڑی تھی پوری تصدیق کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میری بیٹی کو ملزمان فاتح الرحمن ولد محمد،گل شیر خان،نعمت خان،شہزاد خان پسران فاتح الرحمن ساکنان نور محمد بانڈہ نے سابقہ قتل مقاتلہ دشمنی کی بناء پر قتل کیا ہے شیرگڑھ پولیس نے شاہ نواز خان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -