محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں 17 افراد گرفتار

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں 17 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی سیکرٹری خوراک نثار احمد ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ فوڈ انسپکٹرز وحید یوسف اور محسن علی شاہ نے سکندر ٹان حاجی کیمپ اور کارخانوں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی اور نرخنامے چیک کئے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 17 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش قصاب دودھ اور دہی فروش بیکری مالکان جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنیوالے فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا جائے اور مالکان کو جیل بھیجا جائے۔