تیمر گرہ، بجلی کی کموولیٹج اور لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن

تیمر گرہ، بجلی کی کموولیٹج اور لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ)لوئر دیر میں بجلی کی ظا لمانہ لودشیڈنگ اور کم ووٹیج نے عوام کو اذیت سے دوچار کردیا ہے گرمی میں اضافہ کے ساتھ لوئر دیر اور خصوصا طورمنگ ٹوفیڈرپر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں خواتین، بچوں اور مریضوں کا برا حال ہوتا ہے جبکہ کم وولٹیج کی وجہ سے متعددٹیوب ویل بند ہوکر عوام کوپینے کی پانی کی شدید قلت کا سا منا ہے جبکہ بجلی کی نار وا لوڈ شیڈنگ اور مچھروں کی بہتات سے رات کی راحت بھی چھین لیا گیا ہے عوامی حلقوں کے مطابق ایک طرف صارفین کو بجلی کی بھاری بھاری بلز بھیجوا ئے جارہے اور دوسری طرف کئی کئی گھنٹے بجلی بن رہتی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بند کی جائے بسورت دیگر عوام سخت احتجاج پر مجبور ہونگے جبکہ حا لات کی تمام تر زمہ داری محکمہ واپڈا کے افسران پر عائد ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -