ہنگو،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک کا پٹوار خانہ کا اچانک دورہ

ہنگو،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک کا پٹوار خانہ کا اچانک دورہ

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو ڈپٹی کمشنر منصور ارشدخٹک کا اچانک پٹوار خانے اور ریسکیو 1122افسز کا دورہ انتظامی امور کا جائزہ لیا اور عوام کو ہرقسم کے سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ بروقت کام مکمل کرنے کی ہدیات جاری کئے اگر کوئی بھی افسر یا اہلکار اپنے کام میں غفلت برتنے یا کرپشن میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروئی کی جائیگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ڈپٹی کمشنر ضلع ہنگو منصور ارشد خٹک نے اے سی ون صاحبزادہ سلیم اور اے اے سی ریونیو نعمان وزیر کے ہمراہ ہنگو ڈسٹرکٹ کونسل میں واقع ریونیوپٹوار خانہ اور ریسکییو 1122کا اچانک دورہ کیا دورے کے موقع پر ڈی سی منصور ارشد نے پٹوارخانے کا ریکاڈ چیک کیا اور ائے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل سنے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی منصور ارشدخٹک نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں کسی بھی محکمے میں عوام کے مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اب تک میں اپ لوگوں کے کارکردگی سے مکمل مطمئن ہو ں لیکن اگر کوئی بھی افسر یا اہلکار کرپشن یا عوام کے کاموں میں غفلت برتنے میں ملوث پایاگیاتو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوگی ریسکیو 1122افس دورے کے موقع پر ڈی سی نے ریسکیو ہنگو کے کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ریسکیوکی کارکردگی انتہائی متاثر کن ہے جہاں پر بھی کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو عوام کی خدمت کیلئے ریسکیو 1122نے صف اول کاکردا ر ادا کیاہے جو کہ قابل ستائش ہے دورے کے موقع پر پٹواریوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل بیان کئے جس پر ڈی سی نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -