انجینئر فہیم کی مدبرانہ کوششوں سے حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکاہے،اعتزاز حسن خان

انجینئر فہیم کی مدبرانہ کوششوں سے حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکاہے،اعتزاز ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر)ڈیڈک چیئرمین پشاور انجینئر فہیم کی مدبرانہ کوششوں سے حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ یوسی سربند59 کے ممتاز سماجی و سیاسی کارکنان اعتزاز حسن خان، سیف اللہ خان خلیل، نوشاد خان، عبدالوہاب ساحل اور علاقہ کسٹم آباد مال منڈی سربند کے معززین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ انجینئر فہیم احمد خان خلیل کی ولولہ انگیز قیادت میں حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز خوش آئند اقدام ہے، ہم اسکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈیڈک چیئرمین انجینئر فہیم احمد خان خلیل نے ترقیاتی کاموں کے آغاز پر عوام خوش ہیں تو دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر متنی محترمہ رضوانہ ڈار نے عوام کے دیرینہ مسئلے مسائل کو چند ہفتوں میں اور بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے شروع کئے ہیں اس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انجینئر فہیم احمد خان کی وعدوں سے تکمیل تک کا سفر جاری ہے، چیئرمین ڈیڈک پشاور ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا انجینئر فہیم احمد خان خلیل کے فنڈ سے یونین کونسل سربند میں ولیج کونسل سربند فور جبہ میں نیو واٹر سپلائی سکیم کام کا باقاعدہ افتتاح علاقہ مشر نوشاد خان بابا نے علاقہ مشران، پارٹی ورکرز اور علاقہ عمائدین کے ہمراہ کیا۔ علاقہ عوام کا نیو واٹر سپلائی سکیم کا دیرینہ مطالبہ تھا جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج پورا ہو گیا اور ٹیوب ویل پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا۔ علاقہ عوام، مشران اور پارٹی عمائدین نے الیکشن میں کیے گئے وعدے کی تکمیل پر انجینئر فہیم احمد خان خلیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم احمد خان خلیل کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -