پشاور ہائیکورٹ نے ایس این جی پی ایل کے جی ایم کو طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے ایس این جی پی ایل کے جی ایم کو طلب کرلیا

  

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے لکی سیمنٹ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی متاثر ہونے کیخلاف دائر رٹ پٹیشن پرسوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے جی ایم کو عدالت طلب کرلیا جسٹس قیصر رشید پر مشتمل دورکنی بنچ نے شیراز بٹ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ پر سماعت کی اس موقع پر لکی سیمنٹ کی جانب سے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ سیمنٹ پلانٹ کو گیس سپلائی کا مسئلہ درپیش ہے ایس این جی پی ایل کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ گیس پائپ لائن خراب ہوچکی ہے جس سے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے لہذا غیرقانونی کنیکشن ہٹانے کے علاوہ پائپ لائن کی مرمت کا کام کیاجارہاہے درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کنکشن بحالی کیلئے دوماہ کا وقت مانگاگیاتھا لیکن چھ ماہ گزرگئے جس سے ان کا کاروبار متاثرہورہا ہے لہذا فوری طور پر کنکشن بحال کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی دورکنی بنچ نے جی ایم کو اگلی پیشی پر طلب کرلیا کہ اب تک گیس پائپ لائن کی مرمت پر کام کہاں تک پہنچا جبکہ کیس کی سماعت 16جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -