سنتھیا ڈی رچی کی مقدمہ اندراج کی درخواست پر پولیس کو نوٹس

سنتھیا ڈی رچی کی مقدمہ اندراج کی درخواست پر پولیس کو نوٹس

  

اسلام آباد(این این آئی) ایڈیشنل سیشن جج نے رحمان ملک کے خلاف سنتھیا ڈی رچی کی مقدمہ اندراج درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے۔ منگل کو ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے مقدمہ اندراج کی درخواست پر نوٹسز جاری کیے،درخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل سنتھیا عمران فیروز کے مطابق عدالت رحمان ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے سنتھیا کی درخواست پر پولیس سے 27 جون تک جواب طلب کرلیا۔ امر یکی شہری خاتون نے کہاکہ رحمان ملک سے جان کو خطرہ ہے، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کررہی۔ انہوں نے کہاکہ رحمان ملک، یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی ہراساں کررہی ہے۔

سنتھیا ڈی رچی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -