سائبر سیکیورٹی کے مبینہ خطرہ بارے افواہیں بے بنیاد ہیں،یو بی ایل

سائبر سیکیورٹی کے مبینہ خطرہ بارے افواہیں بے بنیاد ہیں،یو بی ایل

  

لاہور (پ ر)یو بی ایل میں سائبر سیکیورٹی کے مبینہ خطرہ کے بارے میں مختلف میڈیا پلیٹ فارموں پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ بینک اپنے صارفین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلانا چاہے گا کہ یہ افواہیں جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ یو بی ایل نے ہمیشہ مضبوط سسٹم اور جدید حفاظتی اقدامات کے ساتھ سرمایہ کاری کی ہے۔ مزید یہ کہ ان افواہوں کو دور کرنے کے لئے بینک کے ذریعہ تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں متعلقہ قوانین کے تحت مدد حاصل کرنا بھی شامل ہے۔

مزید :

کامرس -