ٹیلی نار نے ورچوئل سمر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا

ٹیلی نار نے ورچوئل سمر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا

  

لاہور (پ ر)ڈیجیٹلائزیشن میں سر فہرست اور منفرد سروسز کی فراہمی کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان نے اپنے ورچوئل سمر انٹرن شپ پروگرام 2020 کاآغازکردیا جو کہ صنعت میں کسی بھی کمپنی کی جانب سے اٹھا یا گیا پہلا قدم ہے۔اس کا مقصد نوجوانوں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس فلیگ شپ پروگرام میں انٹرن شپ کرنے والوں کو ہمہ جہت تبدیلیوں کے اس دور میں وجود میں آنے والی نئی مارکیٹ میں داخل ہونے سے قبل نئے طریقوں سے کام کا تجربہ حاصل کرنے کی اہلیت و قابلیت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اس ورچوئل سمر انٹر ن شپ پروگرام کا مقصد ان حالات میں طالب علموں کے لیے سیکھنے کے مواقع کی فراہمی کو جاری رکھنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس میں شمولیت اختیار کرنے والے طالب علم نئے اصولوں کے مطابق کام سے آگاہی حاصل کریں اور صنعت کے ماہرین کی زیر نگرانی بامعنی کام کرکے حقیقی نتائج پیدا کریں۔ اس پروگرام میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو ٹیلی نار پاکستان کی لرننگ پلیٹ فارم تک مکمل رسائی حاصل ہوگی جس میں لنکڈ ان لرننگ) (LinkedIn Learning، کورسیرا (Coursera)، یوڈیمی ( Udemy) اور تربیت کی فراہمی، اضافی مہارت اور کاروباری ذہانت پیدا کرنے کیلئے ٹیلی نار کے اپنے لرننگ پلیٹ فارم شامل ہیں۔ ملک میں جاری وبا کی وجہ سے چند اداروں کی جانب سے جاری انٹرن شپ پروگرامز کو ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم ٹیلی نار پاکستان کے سمر انٹرن شپ پروگرام کو وقت کی ضرورت سمجھتے ہوئے جاری رکھا گیا ہے جس سے انٹر ن شپ کرنیو الے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی نشوونما ہوگی اور وہ مستقبل کیلئے بہتر طور پر تیار ہوں گے۔

ٹیلی پاکستان کے چیف پیپل آفیسر اوسٹین باکن نے کہا”تیزی سے تبدیل ہوتی اس دنیا میں ہم ٹیلی نار پاکستان میں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نوجوانوں کو مستقبل کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کا م کے نئے ماحول سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارا ورچوئل سمر انٹر ن شپ پروگرام نہ صرف ہماری تخلیفی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ تازہ، متنوع اور جرات مندانہ قیادت کے تناظر میں بھرتی کرنے کی ہماری حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے“۔ ڈیجیٹلائزیشن ہی ہمارا مستقبل ہے اور نئے ٹیلنٹ کیلئے ضروری ہے کہ وہ کام کے اس نئے طریقہکار کے مطابق خود کو ڈھال لیں کیونکہ آنے والے برسوں میں وہ اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ میں تمام منتخب انٹرن کو ٹیلی نار پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں جہاں وہ ہمارے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر جدید طریقوں کے مطابق کام کریں گے۔“جدید خطوں پر تربیت کی فراہمی کیلئے کام میں لچک ٹیلی نار پاکستان کا ایک اہم جز رہا ہے اور جدت پسندی میں قائدانہ کردار کی حامل ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ کام کرتے ہوئے نوجوان انٹرن ان تمام منصوبوں پر بھرپور کام کریں گے جو ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو سروسز کی فراہمی اور ملک کو مواصلاتی طور پر جوڑے ہوئے ہیں۔ انٹر ن شپ پروگرام کے دوران بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے انعام اور ان کا اعتراف بھی کیا جائے گا۔ٹیلی نار پاکستان ورچوئل سمر انٹر شپ پروگرام 6ہفتوں پر مشتمل پروگرام ہے جو 29جون سے شروع ہوگا۔ کورس کے دوران انٹرنز ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر اپنے علم اور تجربہ میں اضافہ کیلئے اساتذہ سے رابطہ اور منصوبوں پر کام کے دوران صنعتی ماہرین کے تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے

مزید :

کامرس -