جہاز حادثہ میں ہلاک زین پولانی اور فیملی کی یادگار کیلئےTCFوقف فنڈ قائم

جہاز حادثہ میں ہلاک زین پولانی اور فیملی کی یادگار کیلئےTCFوقف فنڈ قائم

  

کراچی (پ ر) 22مئی 2020کو کراچی میں پی آئی اے کی فلائٹ PK 8303کے المناک حادثہ میں ہلاک ہونے والے زین پولانی اور ان کی بیگم سارہ پولانی اور ان کے تین بچوں کی یادگار کے طور پر ان کی فیملی کی جانب سے ایک میموریل فنڈ قائم کیا گیا ہے یہ وقف فنڈ سٹیزنز فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ان کی ویب سائٹ پرصدقہ ئ جاریہ کے طور پر قائم کیا گیا ہے کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ سٹیزنز فاؤنڈیشن ایک باقاعدہ منظم اور غیر منافع بخش ادار ہ ہے جو 1995میں شہریوں کے ایک گروپ نے قائم کیا تھا۔ پاکستان بھر میں شہروں کے مضافاتی اور دیہی علاقوں میں خاص طورپر قائم کئے گئے 1,652اسکولوں میں تقریباََ266,000ِِ طلبہ و طالبات کو تعلیم کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

اس سلسلے میں زین کے بھائی فیضان پولانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا،"زین کے دل میں کئی فلاحی مقاصد تھے جن میں سے ایک پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی مدد کرنا بھی تھا۔ TCFکی یہ پیشکش ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے کہ ہم زین اور سارہ کے نام سے صدقہئ جاریہ کے طور پر ان کی یہ خواہش پوری کریں۔"فیملی نے اس مقصد کیلئے 15ملین روپے جمع کئے جائیں گے۔اس فنڈ میں شرکت کیلئے ویب سائٹ www.tcf.org.pkوزٹ کیجئے

مزید :

کامرس -