عالمی رنگ ساز و کیمیکل کمپنی آرکروما کا لبرٹی ٹیکسٹائل سے اشتراک
کراچی(پ ر) کلر اور کیمیکلز کے ذریعے پائیدار سہولیات فراہم کرنے والے عالمی ادادرے آرکروما (Archroma) نے صحت عامہ کے شعبے میں صف اول کی ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے والے لبرٹی ٹیکسٹائل مل لمیٹڈ (لبرٹی) کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت انتہائی اعلیٰ معیار کے ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ایز) تیار کیا جائے گا۔ آرکروما کی حفظان صحت پر مبنی خصوصی سہولیات اور میڈیکل ٹیکسٹائلز کے شعبے میں اسکی تکنیکی مہارت سے لبرٹی کو فائدہ پہنچے گا۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لبرٹی کی جانب سے پی پی ایز کی تیاری کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کے لئے پی پی ای کی قلت میں کمی لائی جائے۔ لبرٹی، میڈیکل ٹیکسٹائلز کے شعبے میں دنیا بھر میں برآمد ات کا دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھتا ہے۔ آرکروما کے ساتھ اشتراک موجودہ بحران میں اضافی حفاظت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اپنی جدید سائنسی معلومات اور تکنیکی مہارت کے ساتھ آرکروما پی پی ایز کی تیاری کے لئے خصوصی کیمیکلز کے جامع شعبے میں،بالخصوص اینٹی مائیکروبیال اور بیرئیر کوٹنگز میں درکار مہارت فراہم کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ دنیا میں بہت جلد اور پاکستان میں اسپتالوں، آئیسولیشن سینٹرز اور انتہائی نگہداشت یونٹس میں طبی معیار کو بڑھانے میں معاون ہوگا۔