پنجاب، دیسی مرغیوں کی تعدادساڑھے 5 کروڑ تک پہنچ گئی

    پنجاب، دیسی مرغیوں کی تعدادساڑھے 5 کروڑ تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے دیسی مرغیاں پالنے والے مرد و زن اور پولٹری فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر 2ماہ بعد ایک مرتبہ اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فاؤل پاکس جیسی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل ۱ٓبادڈویژن ڈاکٹر محمود اختر نے بتایا کہ اس وقت فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ پنجاب میں 5کروڑ 41 لاکھ 38ہزار سے زیادہ دیہی مرغیاں موجود ہیں۔
۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے لہٰذا پولٹری فارمرز صبح 8سے شام ساڑھے 5بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے مزید معلومات، مشاورت یا رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -