لائیو سٹاک پنجاب نے ہیلپ لائن بزنس ایڈوائزری سروس کا آغاز کردیا

  لائیو سٹاک پنجاب نے ہیلپ لائن بزنس ایڈوائزری سروس کا آغاز کردیا

  

راولپنڈی(اے پی پی) لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ہیلپ لائن بزنس ایڈوائزری سروس کا آغاز کردیا۔لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ جانوروں کی دیکھ بھال،مفت مشوروں،شکایات اور راہنمائی کے لیے ہمہ وقت ہیلپ لائن 0800-78686پر اب بزنس ایڈوائزری کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اب گوشت،ڈیری اور مرغبانی کے شعبہ جات کے ماہرین صرف ایک کال کی دوری پر دستیاب ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق ماہر گوشت پیداوار ڈاکٹر حیات جسپال پیر دوپہر 1تا3بجے،ماہر برائے ڈیری فارمنگ ڈاکٹر محمد جنید منگل دوپہر 1تا3بجے دستیاب ہونگے۔

جبکہ ماہر برائے مرغبانی ڈاکٹر محمد عثمان بدھ دوپہر 1تا3بجے ہیلپ لائن بزنس ایڈوائزری سروس پر مویشی پال حضرات کو ماہرانہ رائے اور مشورے دیں گے۔

مزید :

کامرس -