جاز پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری کالیڈر

جاز پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری کالیڈر

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان کی معروف ڈیجیٹل مواصلاتی کمپنی جاز 18.2 ملین سپر فور جی صارفین اور 62 ملین سے زائد جازصارفین کے ساتھ ٹیلی کام انڈسٹری میں لیڈر کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کردیا ہے۔فروری 2018 میں جاز سپر 4 جی کے آغاز کے بعد سے،4 جی صارفین میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے۔ جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جاز پاکستان میں بہتر ین 4 جی سروس مہیا کرتا ہے۔ اس کامیابی کا عتراف اوکلا کے پلیٹ فارم سے چار مرتبہ، انٹرنیٹ ٹیسٹنگ سے ہو چکا ہے۔ حال ہی میں، پاکستان ٹیلی مواصلاتی اتھارٹی (پی ٹی اے) کی کوالٹی آف سروس سروے نے بھی جاز کے نیٹ ورک کو ڈیٹا کے معیار میں بہترین قرار دیا ہے، جس کے نتیجے میں جاز کی سیلولر خدمات کے معیار اور اس کی رفتار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان کے پہلے نمبر 1 نیٹ ورک کی حیثیت سے جاز ہر تیسرے پاکستانی کے ساتھ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی رہنمائی کررہا ہے۔ پچیس سال سے جدید مصنوعات کی پیش کش کی ایک وسیع لائن کے ساتھ، ملک بھر میں لاکھوں افراد کو روزمرہ مواصلاتی اور مالیاتی حل فراہم کرتا ہے، جاز نے ”ہمیشہ سے نمبر 1“ہونے کا جشن منایا۔

اس بے مثال سپیکٹرم اور تکنیکی اعتبار سے اعلی نیٹ ورک کے ساتھ، جاز تیزی سے اعداد و شمار کی رفتار کے ساتھ انڈسٹری پر حاوی ہے، یہی وجہ ہے کہ جاز کے اعداد و شمار صرف 4 جی نہیں بلکہ جاز سپر 4 جی ہیں۔ جاز کے سی ای او، عامر ابراہیم نے کہا کہ”ہم اس ڈیجیٹل انقلاب کی پیش گوئی کرتے رہیں گے، اور زیادہ مربوط، بااختیار افراد کی ایک بڑی جماعت تیار کریں گے“۔انہوں نے مزیدکہا کہ”ہمیں اپنے ملک کے لوگوں کو زیادہ موثر ڈیجیٹل طرز زندگی فراہم کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجیز لانے پر فخر ہے“۔ایک نمبر1 برانڈ ہونے کی حیثیت سے، جازہمیشہ ٹیکنالوجی میں اضافے کی روایت پر قائم رہا ہے۔ اس برانڈ کا منترا ’دنیا کو بتا دو‘ ان تک پہنچنے، جڑنے اور مشغول ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ 80 فیصد سے زائد 4 جی نیٹ ورک اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کو ڈیجیٹلائز بنانے کے ساتھ، جاز اپنے قابل قدر صارفین کے لئے بے مثال سہولیات متعارف کرواتا رہا ہے۔

مزید :

کامرس -