نسٹ ملٹری کالج آف سگنلز کے طلبہ کو زونگ4 جی کی آن نیٹ تربیت

  نسٹ ملٹری کالج آف سگنلز کے طلبہ کو زونگ4 جی کی آن نیٹ تربیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کی نمبر1 ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی،زونگ4G نے اپنے نئےIoT پلیٹ فارم OneNet کے بارے میں طلبہ کو تربیت دینے کے لیے NUST ملٹری کالج آف سگنل(MCS) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔IoT پلیٹ فارمOneNet تک سالانہ مفت رسائی کے ساتھ زونگ4G کی تربیت میں اس پلیٹ فارم کے فیچرز،فوائد،IoT کمیونیکیشن ماڈیولز اور E-SIMs ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی۔MCS کے طلبہ کو OneNet IoT پلیٹ فارم کے بارے میں اسٹریٹجک ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے ممتاز ٹیلی کمیونیکشن نیٹ ورک زونگ4G کا اپنی مثال آپ کانفرنسنگ ٹول 'LinkUp' استعمال کیا گیا۔اس تربیت میں جن شعبوں کا احاطہ کیا گیا ان میں IoT کاتعارف: IoT پلیٹ فامز اور ان کے فائدے؛IoT Platfotm OneNet اور IoT کمیونیکیشن ماڈیولزاور E-SIMs شامل تھے۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ" زونگ4G نے ایک جدید IoT ایکو سسٹم وضع کیا ہے جس سے پاکستان میں کنیکٹیوٹی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے جو کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کو تبدیل کر رہا ہے۔
۔ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی حیثیت سےIoT کے ساتھ زونگ4G تعلیمی اداروں اور جامعات،incubation سینٹرز، نئے شروع ہونے والوں اور ملک کی دوسری IoT کمپنیوں کو اس OneNet پلیٹ فارم کی فراہمی جاری رکھے گا،جس سے پاکستانی بزنس سوسائٹی اور کمیونٹی کے لیے بڑے پیمانے پر ویلیو کے دروازے کھلیں گے"۔انھوں نے کہا کہ" ہمیں ملک کی ایک ممتاز یونیورسٹی،NUST MCS کے ساتھ شراکت داری پر انتہائی خوشی ہے۔مجھے یقین ہے کہ یہ شراکت داری ڈیجیٹل سلوشنز کے ساتھ سیکھنے اور آسانیاں پیداکرنے میں دور تک جائے گی اور اس سے ایک ڈیجیٹل پاکستان کی راہ ہموار ہو گی۔پاکستان میں ڈیجیٹل جدت طرازی کے لیڈر کی حیثیت سے زونگ4G، وہ پہلا آپریٹر ہے جس نے 5G ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کیا اور جنوبی ایشیا کی پہلی5G ویڈیو کال کو کامیابی سے منسلک کیا۔زونگ4G وہ پہلیtelco نہیں ہے جس نے پاکستان میں IoT پلیٹ فارم کی میزبانی کی بلکہ وہ انڈسٹری اور تعلیمی اداروں میں IoT ایکوسسٹم وضع کرنے والا بھی پہلا آپریٹر ہے۔اس کے علاوہ زونگ4G نے اپنے کارپوریٹ کسٹمرز کے لیے ڈ یجیٹل ایکو سسٹم بنانے کی کوشش میں انڈسٹری میں اپنے پہلے IoT پلیٹ فارمOneNet کےdemo کے لیے اپنی نئی لانچ کی گئی پراڈکٹ'LinkUp' کو استعمال کیا۔زونگ4G ملک میں کارپوریٹ کلائنٹس ا ور تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہاہے،customized سلوشنز متعارف کرا رہاہے اور روزمرہ کے پروسیسز کو آسان بنانے کے لیےIoT ایکو سسٹم وضع کر رہاہے اور سادہ و پیچیدہ دونوں طرح کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جدید سوچ کو فروغ دے رہا ہے۔ملک کے سب سے بڑے، وسیع ترین اور سب سے تیز رفتار4Gنیٹ ورک کی حیثیت سے زونگ4G نے ملک کا سب سے بڑا اور وسیع ترین 4G نیٹ ورک لگایا ہے۔14,000 سے زیادہ 4G سائیٹس کے ساتھ زونگ4G انڈسٹری لیڈر ہے جو پورے پاکستان میں اپنے کسٹمرز کو بے مثال 4G سروسز فراہم کرنے پر بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -