ا وپو نے آل راؤنڈ فلیگ شپ Find X2 Proمتعارف کرادیا

    ا وپو نے آل راؤنڈ فلیگ شپ Find X2 Proمتعارف کرادیا

  

لاہور(پ ر)اوپو نے اپنے نئے اسمارٹ فون Find X2 Proکومتعارف کروادیا ہے جو کہ انڈسٹری کی جدید ترین اسکرین،طاقتور کیمرہ اور بیٹری لائف کے ساتھ آل راؤنڈ تجربات فراہم کرے گا۔کسٹمائزڈ سونی سینسر IMX689,کے ساتھ Find X2 Proصارفین کیلئے اپ گریڈڈ آل راؤنڈ فوٹو گرافی و ویڈیو تجربات لائیگا جو زندگی کے اہم لمحات کو ٹرانسفارم کرسکیں گے۔صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے Find X2 Proاپنے صارفین کی. زندگیاں زیادہ موثر طریقے سے گزارنے کیلئے بااختیار بناتا ہے۔یہ ڈیوائس 120Hz QHD+الٹرا وژن اسکرین،آل راؤنڈ الٹرا وژن کیمرہ اسسٹم،انڈسٹری کی تیز ترین65W SuperVOOC 2.0فلیش چارجنگ ٹیکنالوجی اور جدید ترین Snapdragon 865.سے لیس ہے۔Find X2 Proپہلا موبائل فون ہے جو all-pixel omnidirectional focusاور 12bitتک فوٹو کیپچرنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اوپو پاکستان AED.کے سی ای او George Long,کا کہنا ہے کہ اپنے صارفین کو مجموعی تجربات کی فراہمی کیلئے اوپو اپنی مصنوعات کے تمام تر پہلوؤں اسکرین سے لیکر فوٹو گرافی،چارجنگ بیٹری لائف اور ڈیزائن پر مسلسل تخلیقات میں مصروف عمل ہے۔

مزید :

کامرس -