امریکہ میں روئی کے نرخوں میں کمی کا رجحان

  امریکہ میں روئی کے نرخوں میں کمی کا رجحان

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر موسم کے باعث پیداوار نسبتاً زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ایکسچینج میں وقفے کے بعد روئی کے دسمبر کے لیے سودے 0.07 سینٹ (0.1 فیصد) کمی کے ساتھ 59.74 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ ایکسچینج میں روئی کی کل 15989 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 2005 کم ہیں۔

مزید :

کامرس -