پنجاب بورڈ ز کے میٹرک نتائج کا اعلان ستمبر سے پہلے متوقع، صوبائی وزیرہائر ایجو کیشن

پنجاب بورڈ ز کے میٹرک نتائج کا اعلان ستمبر سے پہلے متوقع، صوبائی وزیرہائر ...

  

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر برائے ہائر ایجو کیشن را جہ یا سر ہمایوں کے مطابق پنجاب بورڈز کے میٹرک کے نتائج کا علان ستمبر سے پہلے کر دیا جائے گا۔اس بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ پر چوں کی مارکنگ دوبارہ شروع کر نے کیلئے سفارش کیبنٹ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے جو کہ بوجہ کو رونا وبا روک دی گئی تھی اور امید ہے کہ منظو ری کے بعد رواں ہفتے مارکنگ شروع کر دی جائے گی۔ اور تقریباََ 90 دنوں کے اندر نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ مارکنگ کے طریقہ کار کی وضا حت کر تے ہوئے صو بائی وزیر نے کہا کہ پریکٹیکلز نہیں ہونگے اور تمام طالب علموں کو 50 فیصد نمبرز دے دیئے جائیں گے جبکہ با قی 50 فیصدنمبرز گریڈز کے تنا سب سے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان غیر معمولی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں داخلوں کے ٹائم فریم میں توسیع کریں۔

مزید :

صفحہ اول -