ڈاکٹر سرفراز نعیمیؒ کے بھائی پروفیسر محفوظ الرحمان نعیمی بھی انتقال کرگئے

ڈاکٹر سرفراز نعیمیؒ کے بھائی پروفیسر محفوظ الرحمان نعیمی بھی انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے بانی مفتی محمدحسین نعیمیؒ کے بڑے صاحبزادے،ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدؒ کے بھائی اورڈاکٹرراغب حسین نعیمی کے تایا جان وسسرپروفیسر علامہ محفوظ الرحمان نعیمی انتقال کرگئے آپ کی نماز جنازہ دربارحضرت شاہ کمال مغلپورہ میں ادا کی گئی۔ نماز جناز ہ شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے پڑھائی۔اور انہیں دربارشاہ کمال سے ملحقہ قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی تقریب آج صبح10بجے تا12بجے دن(بزوز بدھ24جون 2020)ہوگی۔گزشتہ بدھ کومرحوم کے چھوٹے بھائی محمدتاجور نعیمی وفات پاگئے تھے۔نمازجنازہ میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،شیخ الحدیث مولانا غلام نصیرالدین چشتی،تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،ڈی جی اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہر رضا بخاری،نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹرمفتی حسیب قادری،جامعہ ام اشرف جمال کے ناظم اعلیٰ مولانا امداد اللہ نعیمی،مفتی انتخاب احمد نوری،علامہ محمدقاسم علوی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،ڈاکٹرسلیمان قادری،علامہ مشتاق نوری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،پیر محمدارشد گردیزی، مولانا محمدعلی نقشبندی،مولاناارشد جاوید رضا،مفتی ممتاز نعیمی،مولانا شفقت علی،مولانا اظہر علی نعیمی،ماسٹر عبدالمجید،پیر بشیر احمدیوسفی،مفتی امام علی سمیت علماؤ مشائخ سمیت عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی،مرحوم پروفیسر محفوظ الرحمان نعیمی علیہ الرحمہ نے درس نظامی (عالم دین کورس) جامعہ نعیمیہ سے جبکہ ایم اے عربی اسلامیات پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔آپ ؒ نے اسلامی نظریاتی کونسل میں بحیثیت ریسر چ سکالر ملازمت کاآغاز کیا پھر آپ آرمی ایجوکیشن ٹور سے منسلک ہوگئے۔آپ نے علماء اکیڈمی اوقاف کے ڈائریکٹرکے طورپر طویل عرصہ خدمات سرانجام دیں۔آپ 2006ء میں بحیثیت پرنسپل گریژن ڈگری کالج بہاولپور سے ریٹائرڈ ہوئے۔آپ نے 2014تک دارالعلوم جامع سراجیہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ کے حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔آپ بہترین مقرر تھے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ اوردربار حضرت شاہ کمال مسجدمیں خطابت کے فرائض سرانجام دیتے رہے آپ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔پسماندگان میں تین بیٹے اورتین بیٹاں چھوڑیں۔آپ کی صاحبزادی نبیرہ عندلیب نعیمی 2013سے 2018تک پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر ممبربھی رہی ہیں۔مدرسہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ کانظم ونسق آج کل آپ ہی کے زیر انتظام ہے۔
پروفیسر محفوظ الرحمان نعیمی

مزید :

صفحہ اول -