فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت 9 جولائی پر ملتوی کرتے ہوئے ایل ڈی اے کے وکیل کو تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس نے گیٹ وے ٹیکنالوجیز کی طرف سے دائر اس ترمیمی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایل ڈی اے کا یہ پراجیکٹ شاید روکنا پڑ جائے۔ چیف جسٹس نے ایل ڈی اے کے وکیل سے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ پورا ایل ڈی اے بند کرنا پڑ جائے، متبادل انتظام کرلیں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ لینڈ ایکوزیشن کمشنرنے فرودس مارکیٹ انڈر پاس کے لئے اراضی ایکوائر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا لیکن اس سے قبل متاثرین کے اعتراضات نہیں سنے گئے۔ ایل ڈی اے نے بلیک لسٹ کمپنی مقبول کالسن کو فردوس مارکیٹ انڈر پاس تعمیر کرنے کی اجازت دی ہے،اس علاقہ میں کمرشل اراضی کی فی مرلہ قیمت 70 لاکھ روپے جبکہ سرکاری طور پر 25 لاکھ روپے فی مرلہ دیئے جا رہے ہیں، فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی تعمیر کے لئے آئین کے آرٹیکل 140 (اے)پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، شہر میں ترقیاتی کام کروانا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے لیکن یہ کام ایل ڈی اے سے کروایا جا رہا ہے۔
انڈر پاس

مزید :

صفحہ آخر -