بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اس سلسلے میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کی طرف سے دائراس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھ دیا ہے،2010 ء میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مستحق افراد کے لیے انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔ موجودہ حکومت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر پروگرام کا نام تبدیل کیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے لئے ایکٹ میں ترامیم کرنا ضروی ہے۔دریں اثنا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تعمیر اور نقشہ تبدیلی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،یہ درخواست شہری محمد الیاس چودھری نے بیرسٹر میاں بلال احمد کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور رنگ روڈ کے پہلے نقشے میں سدرن لوپ تھری بالکل سیدھی سڑک بنائی گئی تھی، رنگ روڈ اتھارٹی حکام نے چند مخصوص افراد کو نوازنے کیلئے سدرن لوپ تھری کا نقشہ تبدیل کر دیا، رنگ روڈ کا نقشہ تبدیلی سے قبل متعلقہ کونسل سے منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی، رنگ روڈ کا نقشہ تبدیل کرنے سے نہ صرف درخواستگزار بلکہ دیگر فیکٹریوں کے مالکان بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
اقدام چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -