بابا فرید گنج شکر ؒکے مزار پر جوتوں اور صفائی کی مد میں ٹھیکے کی رقم واپسی کیلئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بابا فرید گنج شکر ؒکے مزار پر جوتوں اور صفائی کی مد میں ٹھیکے کی رقم واپسی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بابا فرید گنج شکر ؒکے مزار پر جوتوں اور صفائی کے ذمہ دار ٹھیکیدار کی دائردرخواست پر درخواست گزار کو ٹھیکہ کی نقول ساتھ لف کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ٹھیکیدار مظہر حسین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس نے دربار کی صفائی اور جوتوں کا ٹھیکہ 2کروڑ 35 لاکھ روپے میں حاصل کیا، کورونا وائرس پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت نے دربار میں زائرین کا داخلہ بند کر دیا، تین ماہ سے زائرین کی آمد بند ہے جس کی وجہ سے رقم اکٹھی کرنا ممکن نہیں رہا،عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ اوقاف کو ٹھیکہ کی وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

رقم ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -