اضافی فیسوں کی وصولی، سکولوں کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرچیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سے اضافی فیسوں کی وصولی پر ایل جی ایس اور بیکن ہاؤس سکول کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرچیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو 25 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے، عدالت کی جانب سے دیگر سکول مالکان کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کیاگیاہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ندا اسلم، الطاف احمد سمیت دیگر طلباء کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ایل جی ایس اور بیکن ہاؤس سکول مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
اضافی فیسیں