سروسز ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے

سروسز ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے
سروسز ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے

  

لاہور (خبر نگار)سروسز ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ڈاکٹر بشیر احمد سروسز ہسپتال کے شعبہ میڈیکل سپیشل وارڈ میں گزشتہ کئی سال سے تعنیات تھےاور میڈیسن کے شعبہ میں بہترین مہارت رکھتے تھے اور انتہائی بہترین فزیشن تھے ۔

گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل تھے کہ گزشتہ روز جانبر نہ ہوسکے۔ان کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا ہے اور انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجوودگی میں گزشتہ رات باغبانپورہ کے علاقہ میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -