ضلع کونسل عمرکوٹ کا بجٹ اجلاس ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی زیر صدارت سوریہ بادشاہ کمپلیکس ہال میں منعقد
عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر) ضلع کونسل عمرکوٹ کا سال 2020-21 کا بجٹ اجلاس چیرمین ضلع کونسل عمرکوٹ ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی زیر صدارت سوریہ بادشاہ کمپلیکس ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بجٹ کمیٹی کے چیرمین اور ضلع کونسل کے ممبرنواب یونس ٹالپر نے سال 2020-21کی ٹیکس فری بجٹ 469821927 روپے پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے اجلاس کو بجٹ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کونسل سال 2020-21 کی ٹیکس فری اور عوامی بجٹ پیش کی گی ہے جس میں نئی ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 171000000 ، جاری ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 183000000 ،اوپنگ بیلنس 235000000روپے جبکہ سال کی آمدنی 234829376 روپے, ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 65906927 روپے ، ریٹائر ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 12500000 روپے ،پریس کلب کی گرانٹ کی مد میں 3,00,000 روپے ،سکالر شپ کی مد میں 100,00,000 روپے اور قدرتی آفتوں کی مد میں 5000000 رکھے گے ہیں ۔
اس موقع پرچیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے تمام ممبران کی اتفاق رائے سے ضلع کونسل عمرکوٹ کی سال 2020-21 کی ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دی ۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ضلع کاءونسل عمرکوٹ ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے کہا کہ ضلع کونسل نے پچھلے چار سال میں اپنی بہتر کارکردگی پیش کی ہے جس میں صحرائے تھر کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی مختلف اسکیمیں فراہم کی ہیں جس میں واٹر ٹینک ، سولر پمپس شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں شامل ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچائی جائیں۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بھی ضلع کونسل عمرکوٹ اپنا مکمل کردار ادا کرئیں گے ، اس موقع پر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیرمین شاہ نواز جوٹیجو نے اجلاس کو بتایا کہ سال 2016-17 میں کل 153اسکیمیں ، سال 2018-19 میں 147 اسکمیں جبکہ سال 2019-20 میں کل 120 اسکیمیں ضلع کونسل عمرکوٹ کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں اور رواں سال جاری ترقیاتی اسکیموں کا کام 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ٹی میں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ فیلڈ میں اپنا کام کر رہی ہیں جس میں پاک آرمی ، ضلع انتظامیہ اور دیگر منسلک محکموں کا مشترکہ تعاون شامل ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کی زمینوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے ، اجلاس میں وائس چیرمین ضلع کونسل حاجی محمد بقا پلی، ایس ایس پی عامر عباس شاہ، ضلع کونسل کے ممبران اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔