گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی
گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی،اوگرااتھارٹی سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت کرے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گیس کی قیمتوں سے متعلق سماعت آن لائن کی جائے گی ،سوئی ناردرن نے گیس قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کی درخواست دے رکھی ہے،کمپنی نے گیس کی قیمت میں 622 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی درخواست کی ۔

جبکہ سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت کل ہو گی ،سوئی سدرن نے گیس کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی درخواست دی ،سوئی سدرن کمپنی نے 85 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -